کیپ ٹاؤن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،نسیم شاہ کی جگہ میر حمزہ کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے ،قومی ٹیم میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابراعظم، کامران غلام، محمد رضوان ،عامر جمال،سعود شکیل ، سلمان علی آغا، خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔
یاد رہے کہ 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔