لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب میں ڈسٹرکٹ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے انٹرویوز کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر تمام اضلاع میں تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے 409 ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز کے انٹرویوز لیے گئے۔ وزیر تعلیم نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کے انٹرویو کے عمل کا آن لائن جائزہ لیا اور تمام عمل کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کی۔ وزیر تعلیم نے خود بھی ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز کے انٹرویوز کئے۔ اس ضمن میں تمام اضلاع میں انٹرویوز کیلئے تمام الگ الگ کمیٹیاں قائم کی گئیں تھیں جن میں وزیر تعلیم، سیکرٹری ایجوکیشن، کمشنرز، محکمہ تعلیم کے سینئر افسران سمیت ایڈوائزری کمیٹی برائے تعلیم کے اراکین شامل تھے۔ گذشتہ ماہ ہونے والے ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز کے تحریری امتحان میں مجموعی طور پر 409 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔
پنجاب میں ڈسٹرکٹ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے انٹرویوز ،وہ دن گئے جب من پسند افراد کو افسر لگادیا جاتا تھا :وزیر تعلیم
ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔