عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم ، دختر مشرق ، بے نظیربھٹو شہید کی 17 ویں برسی آج منائی جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 2 بارپاکستان کی وزیراعظم بننےوالی بے نظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں سیاسی مخالفین کے ساتھ جنرل ضیا اورجنرل مشرف کی آمریتوں کا مقابلہ کیا۔بے نظیربھٹو 2007 میں جلا وطنی ختم کرکے پاکستان پہنچیں تو پہلے 18 اکتوبر کو استقبالی جلوس میں دھماکے ہوئے جن میں سیکڑوں افراد جاں بحق ہوئے۔

پھر27 دسمبر2007 کو بے نظیربھٹو روالپنڈی لیاقت باغ میں جلسے سے واپسی پرجان لیوا حملے میں عوام کی محبوب قائد دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

لاڑکانہ میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کے موقع پر کارکنوں اور رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نوڈیرو پہنچ گئے ہیں۔

آصف علی زرداری نے گڑھی خدا بخش میں مزار پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اورپھولوں کی چادرچڑھائی۔دوسری جانب بی بی شہید کی برسی کےجلسے کےانتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap