پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ، قومی ٹیم کی حکمت عملی سامنے آگئی

سنچورین(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے7 بیٹر کیساتھ میدان میں اُترے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعرات سے سپر سپورٹس پارک سنچورین میں جنوبی افریقہ کیخلاف شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے اِن فارم صائم ایوب اور کپتان شان مسعود سے اوپننگ کروانے کا انتخاب کیا ہے۔

سابق ٹیسٹ کپتان بابراعظم کو ون ڈاؤں پوزیشن پر کھلایا جاسکتا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کیخلاف مسلسل 3 ون ڈے میچز میں صفر پر پویلین لوٹنے والے عبداللہ شفیق کو ڈراپ کیا جائے گا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap