جعلی پیر نے جن نکالنے کیلئے خاتون کو جلادیا

لیہ (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع لیہ میں مبینہ طور پر ایک جعلی پیر نے خاتون کو جن نکالنے کے بہانے جلا ڈالا جبکہ انگاروں پر کھڑا ہونے کی وجہ اس کے دونوں پاؤں بری طرح جھلس گئے۔

ڈان نیوزکے مطابق تھانہ کوٹ سلطان کی حدود میں جعلی پیر نے شادی شدہ خاتون کو جن نکالنے کے بہانے جلادیا، متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ جعلی پیر نے رقیہ بی بی کو جلتے ہوئے کوئلوں کی کڑاہی میں کھڑا کر دیا تھا جس سے اس کے دونوں پاؤں بری طرح جھلس گئے۔

رپورٹ کے مطابق ریکسیو حکام نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے تحصیل ہسپتال کوٹ سلطان منتقل کردیا گیا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap