پی ٹی آئی سے  مذاکرات، میاں جاوید لطیف نے عالمی قوتوں کے حکومت پر دبائو کا اعتراف کرلیا


اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے باہر نکالیں، عالمی قوتوں کا بھی حکومت پر دبا ئوہے، عالمی اسٹیبلشمنٹ کا کسی شخص کیلئے کھڑے ہونا مفاد کے بغیر نہیں ہوتا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے پہلے اقدامات ہوتے ہیں جس سے سنجیدگی کا اظہار ہوتا ہے، پہلے بتایا جائے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کس حد تک بااختیار ہے،پی ٹی آئی کی عسکری کمیٹی ہے جس میں گنڈاپور ہے ایک سیاسی کمیٹی ہے، دونوں میں کون بااختیار ہے؟ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے میثاق جمہوریت کیا تو پہلے قوم سے معافی مانگی تھی، مذاکرات ہونا اچھی بات ہے لیکن اس کے کچھ اصول ہوتے ہیں،کیا پی ٹی آئی اعتراف کرلیا کہ جو مذاکرات کررہے ہیں وہ کرپٹ نہیں؟ 9مئی کے واقعات میں ملوث ورکرز ملزمان کو سزائیں ملنا شروع ہوگئیں، لیکن ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ ساز بڑے لوگ ہیں ان کے کیلئے مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap