پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بی آر ٹی بسوں میں سفر کرنے والے مسافروں کیلئے بری خبرآگئی،بی آرٹی کارڈ میں 100روپے کا مزید اضافہ کردیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شہریوں کو 300روپے میں ملنے والا کارڈ اب 400روپے میں ملے گا، ٹرانس پشاور کی جانب سے بی آرٹی کارڈ کا نیا ریٹ جاری کردیاگیا،کارڈکی قیمت میں اضافے کے فیصلے پر آج ہی سے عملدرآمد شروع ہو گیا۔