پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے عمرایوب اورفیصل امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں عمرایوب اورفیصل امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ،عدالت نے راہداری ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں،عدالت نے مر ایوب اور فیصل امین گنڈاپور کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے عمرایوب کی حفاظتی ضمانت 18فروری تک منظور کرلی، فیصل امین گنڈاپور کی بھی حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی۔