کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان میں انسداد پولیو مہم ایک بار پھر موخر کردی گئی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں انسداد پولیو مہم اب 30دسمبر سے شروع ہوگی۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان میں انسداد پولیو مہم تیسری بار موخر کی گئی ہے۔
بلوچستان میں پولیو مہم پہلے 16دسمبر سے ہونا تھی، پھر17 اور پھرکل 18 دسمبر سے شروع ہونا تھی۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم اندرون بلوچستان ضلعی سطح پر تیاریوں کی وجہ سے موخر کی گئی ہے۔