اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی بخاری ایڈورکیٹ کی گرفتاری سے روک دیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی۔ علی بخاری ایڈووکیٹ کی جانب سے وکیل صدر ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد عدالت میں پیش ہوئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل کیلئے وزارت داخلہ، پولیس و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ علی بخاری کے خلاف کتنے مقدمات ہیں؟ وزارت داخلہ، پولیس و دیگر فریقین کل تک رپورٹ پیش کریں۔عدالت نے علی بخاری کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔