اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جوڈیشل کمیشن میں اپوزیشن اراکین کی تبدیلی کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی نے بیرسٹر گوہر کا نام سپریم کورٹ کو بھجوادیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹرگوہر کا نام اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جگہ دیا گیا،ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے بیرسٹر گوہر کانام جوڈیشل کمیشن کو موصول ہو چکاہے۔