گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع خیبر میں بوسیدہ کمرے کی چھت گرگئی جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 13 افراد ملبے تلے دب گئے۔جیو نیوز کے مطابق ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقے آلاچہ میں بوسیدہ کمرے کی چھت گرگئی جس میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد ملبے تلے دب گئے۔ریسکیو آپریشن کے دوران 5 افراد کو مردہ حالت میں جب کہ 8 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap