علی امین گنڈا پور نے مشعال یوسفزئی کو عہدے سے ہٹا دیا

سورس: Screengrab

پشاور (ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا (کے پی) کی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی معاون خصوصی مشال یوسفزئی کو ان کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ انتظامیہ کی جانب سے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی مشال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

مشال یوسفزئی کو کے پی حکومت نے رواں برس ستمبر میں مشیر کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کردیا تھا تاہم ستمبر کے آخر میں انہیں دوبارہ کابینہ میں شامل کرتے ہوئے معاون خصوصی کا عہدہ دیا گیا تھا۔

اس وقت بتایا گیا تھا کہ مشال یوسفزئی کو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہدایت پر دوبارہ کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

رواں برس اپریل میں مشال یوسفزئی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ محکمہ سماجی بہبود و ترقی نسواں اور زکوٰۃ و عشر نے خیبر پختونخوا حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے برخلاف مشیر مشال یوسفزئی اور سیکریٹری کے لیے گاڑی خریدنے کی اجازت مانگ لی ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap