سلمان خان سے لڑائی کے باوجود ویویک اوبرائے نے کتنی دولت کمائی؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

سورس: Instagram/vivekoberoi

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کے مشہور اداکار ویویک اوبرائے نے اپنی فلمی ناکامیوں اور تنازعات کو پیچھے چھوڑ کر کاروباری دنیا میں ایک کامیاب نام بنا لیا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے 12 کروڑ روپے مالیت کی لگژری کار رولز رائس کلینن خریدی، جس نے سب کو حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2002 میں فلم "کمپنی" سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے ویویک نے "ساتھیا"، "مستی" اور "اومکارا" جیسی ہٹ فلموں سے شہرت حاصل کی۔ تاہم، ان کی ذاتی زندگی، خاص طور پر ایشوریا رائے کے ساتھ تعلقات اور سلمان خان کے ساتھ تنازع نے ان کے کیریئر کو متاثر کیا۔

ویویک کا کہنا ہے کہ ان کے کاروبار نے انہیں اداکاری کو اپنے شوق کے طور پر جاری رکھنے میں مدد دی۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا "میں لوگوں کو یہی کہتا ہوں کہ مالی آزادی حاصل کریں تاکہ آپ اپنے اور اپنے بچوں کے خواب پورے کر سکیں،"۔

ویویک اوبرائے کو حال ہی میں روہت شیٹی کی ویب سیریز "انڈین پولیس فورس" میں دیکھا گیا، جو ایمیزون پرائم پر دستیاب ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap