اسرائیلی ربی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان استنبول سے پکڑے گئے

سورس: Pexels.com

انقرہ (ویب ڈیسک) ترکیہ نے متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی مولدووان ربی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو استنبول کے بین الا قوامی ہوائی اڈے سے نکلتے ہی گرفتارکر لیا ہے۔

آج نیوز نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ترک سیکورٹی فورسز نے متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی مذہبی پیشوا کے قتل میں ملوث 3 ازبک ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ استنبول کے ہوائی اڈے سے باہر نکل رہے تھے۔

ترکی کے حریت اور صباح اخبارات نے رپورٹ کیا کہ استنبول پولیس اورقومی انٹیلی جنس تنظیم دونوں نے ان افراد کو حراست میں لے لیا ہے، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں کہ ملزمان کس فلائٹ پر پہنچے اور انہیں ہوائی اڈے سے باہر جانے کی اجازت کب دی گئی۔

ترکیہ نے گرفتار3 ازبک مشتبہ افراد کو فوری طور پر متحدہ عرب امارات کے حوالے کر دیا گیا، یو اے ای کی حکومت نے اسرائیلی روحانی پیشوا کے قاتلوں کی گرفتاری پرترکیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap