سی آئی اے بلڈنگ ’آئی نائن‘ سب جیل قرار، گرفتار احتجاجی شرکا کو رکھا جائے گا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی انتظامیہ نے سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن کو سب جیل قرار دے دیا جس کے بعد احتجاج میں زیر حراست افراد کو قید کیا جا سکے گا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنر ایکٹ 1894 کی سکیشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

سب جیل بنانےکی منظوری وزارت قانون اور پارلیمانی افیئرز نے دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ احتجاج میں گرفتار ہونے والوں کو اس سب جیل میں رکھا جائے گا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap