لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایم جی پاکستان نے اپنی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ایم جی ایچ ایس، ایم جی 4، ایم جی زیڈ ایس اور ایم جی 5 سمیت مختلف ماڈلز پر قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں کہا:"اس سال کی سب سے بڑی خوشی! ایم جی ایچ ایس کو قسطوں پر حاصل کرنا کبھی اتنا آسان نہیں تھا۔ آئیے ہمارے 100 سالہ معیار کے جشن کا حصہ بنیے۔"یہ آفر دسمبر 2024 تک دستیاب ہے۔
ایم جی ایچ ایس کی نئی قیمتیں
ایم جی ایچ ایس ایکسائٹ(MG HS Excit): 3,50,000 روپے کی کمی کے بعد قیمت 68,49,000 روپے ہوگی، جو پہلے 71,99,000 روپے تھی۔