سورس: Pexels.com (creative commons license)
اسلام آباد (ویب ڈیسک)ٹک ٹاک کے وفد نے حکومت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹک ٹاک پر زیادہ سے زیادہ معیاری اور سود مند مواد کو یقینی بنایا جائے گا، ٹک ٹاک وزارت آئی ٹی کے ذیلی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اس بات کی یقین دہانی ٹک ٹاک کے وفد نے وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے ملاقات میں کروائی۔ وفد کی قیادت ٹک ٹاک کے ڈائریکٹر پبلک پالیسی مسٹر ایمر گیلنکی نے کی۔
ٹک ٹاک کے ڈائریکٹر پبلک پالیسی مسٹر ایمر گیلنکی کی قیادت میں آئے وفد نے حکومت کو یقین دہانی کرائی کہ ٹک ٹاک پر زیادہ سے زیادہ معیاری اور سود مند مواد کو یقینی بنایا جائے گا۔ وفد نے کہا کہ ٹک ٹاک وزارت آئی ٹی کے ذیلی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔