سورس: Facebook/PrimeMinisterOfficePakistan
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے شوگر ملز میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کیمروں کے ذریعے شوگر ملوں کے پیداواری عمل اور ذخیرہ اندوزی پر نظر رکھی جائے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس چوری، ذخیرہ اندوزی میں ملوث شوگر ملز مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر، ایف آئی اے اور آئی بی کو چینی کی فروخت پر ٹیکس چوری اور قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کیلئے مشترکہ کارروائی کی بھی ہدایت کر دی۔