میڈیا سنسنی نہیں پھیلائے گا تو ان کا کاروبار کیسے چلے گا؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے توشہ خانہ ٹو کیس میں ریمارکس

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ میڈیا سنسنی نہیں پھیلائے گا تو ان کا کاروبار کیسے چلے گا؟۔


نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، جس میں عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے اپنے دلائل دیئے۔دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے لیکن میڈیا میں پہلے سے ہے کہ ضمانت منظور ہو جائے گی۔

پراسیکیوٹر کے جواب میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ میڈیا کو چھوڑ دیں، اُن سے خود کو مستثنیٰ کرلیں،میڈیا میں کہا جاتا ہے کہ جان کر بیمار ہو گیا، جان کر نہیں آیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا اگر سنسنی نہیں پھیلائے گا تو ان کا کاروبار کیسے چلے گا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap