بھارت میں سونا خلیجی ممالک سے کتنا سستا ہے؟ حیران کن انکشاف

سورس: Pexels.com (creative commons license)

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں سونے کی قیمت حیرت انگیز طور پر خلیجی ریاستوں اور سنگاپور کے مقابلے میں کم ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق سونا خریدنے کے لیے یو اے ای، قطر، عمان اور سنگاپور آئیڈیل مارکیٹس رہی ہیں۔ 16 نومبر کو بھارت میں 10 گرام (24 قیراط) سونے کی قیمت 75650 روپے تھی۔22 قیراط سونے کی قیمت 69350 روپے فی 10 گرام جبکہ 18 قیراط سونے کی قیمت 56740 روپے فی 10 گرام تھی۔

عمان میں 24 قیراط سونے کا نرخ 75763 روپے فی 10 گرام ہے۔ قطر میں 10 گرام سونے کی قیمت 76293 روپے ہے۔بھارت اور باقی دنیا کے نمایاں ممالک کے ہاں سونے کی قیمت میں اِتنےفرق کی بہت سی وجوہ ہیں۔

قطر اور عمان میں سونے کی قیمت خوردہ فروشی اور اداروں کی سطح پر بڑھی ہے۔ معاشی خرابی کی صورت میں لوگ اپنی رقم کو سونے کی شکل میں رکھنا پسند نہیں کرتے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap