ہوبارٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کیلئے یہ میچ جیتنا ہو گا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق میچ آج دن ایک بجے شروع ہو گا، تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ناقص فیلڈنگ اور سلو بیٹنگ پاکستان کی شکست کی وجہ بنی۔
سابق کپتان بابر اعظم اب تک کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے، محمد رضوان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے لئے پرامید ہیں۔