مرغی کا گوشت سستا، قیمت 500روپے سے بھی نیچے آ گئی 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت مزید 7 روپے کلو سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق مرغی کا گو شت 7 روپے فی کلو سستا ہونے کے بعد 490 روپے کلو ہو گیا، گزشتہ روز گوشت کی قیمت 497 روپے کلو تھی۔زندہ برائلر کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 338 روپے کا ہو گیا ہے۔

انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 344 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 316 روپے کلو، پرچون ریٹ 330 روپے کلو جبکہ برائلر گوشت 475 روپے کلو ہے،گزشتہ روز اسلام آباد میں مرغی کا گو شت 530 روپے کلو تھا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap