ممکن ہے 24نومبر سے پہلے ہی کوئی بڑا کام ہو جائے، کسی وقت بھی فیصلہ آ سکتا ہے ۔۔۔؟ مظہر برلاس نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ )ممکن ہے کہ 24نومبر سے پہلے ہی کوئی بڑا کام ہو جائے کیونکہ عمران خان کی ضمانت کا کیس لگا ہوا ہے، کسی وقت بھی ایسا فیصلہ آ سکتا ہے جو سیاسی منظر کو تبدیل کر کے رکھ دے گا۔سینئر تجزیہ کار و کالم نگار مظہر برلاس نے تہلکہ کیز انکشافات کر دیئے۔

"جنگ " میں شائع ہونیوالے اپنے کالم بعنوان "سموگ، سیاست اور سرمایہ کاری" میں مظہر برلاس نےلکھا ہے کہ ایک طرف سموگ کا راج ہے تو دوسری طرف انسانی حقوق کی پامالی بھی عروج پر دکھائی دیتی ہے۔ چند روز قبل قومی اسمبلی، سینیٹ اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈروں کو توہین آمیز رویئے کے ساتھ گرفتار کیا گیا، انسانی حقوق کی کمیٹی کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کے انسانی حقوق پر بھی مٹی ڈال دی، یوں عمر ایوب، شبلی فراز، ملک احمد خان بھچر، اسد قیصر اور صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کر کے جمہوریت اور پارلیمان کی توہین کی گئی۔ اب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کی فائنل کال دے دی ہے، ممکن ہے کہ 24نومبر سے پہلے ہی کوئی بڑا کام ہو جائے کیونکہ عمران خان کی ضمانت کا کیس لگا ہوا ہے، کسی وقت بھی ایسا فیصلہ آ سکتا ہے جو سیاسی منظر کو تبدیل کر کے رکھ دے گا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap