خضدار: قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی 3 ساتھیوں سمیت قتل  

خضدار(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع خضدار میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ خضدارمیں کراڑو کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے مقامی قبائلی رہنما کے قافلے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی اور ان کے3 ساتھی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap