عثمان خواجہ کی فاؤنڈیشن کیلئے بابراعظم نے شرٹ عطیہ کردی

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان بابراعظم نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو ان کی فاؤنڈیشن کیلئے ٹیسٹ جرسی عطیہ کردی۔

برسبین میں آسٹریلوی سٹار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ان دنوں فاؤنڈیشن کیلئے عطیات جمع کررہا ہوں، بابراعظم نے اپنی ٹیسٹ جرسی دی جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔

اس موقع پر بابراعظم نے کہا کہ میں عثمان بھائی سے رابطے میں رہتا ہوں، میچز میں تو بات چیت ہوتی رہتی ہے، میں نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ اگر میں کچھ سپورٹ کرسکتا ہوں تو ضرور کروں گا۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ عثمان خواجہ کی فاؤنڈیشن کیلئے کچھ کر پانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap