لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم پاکستان آنے سے انکار نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خطرے میں ڈال دیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی بورڈ اور آئی سی سی اصرار کررہے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیمپیئینز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل اپنائے تاہم بورڈ نے صاف انکار کردیا ہے جبکہ اب تک یو اے ای میں میچز کرانے کیلیے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔جمعے کی شب دفتری اوقات کے بعد پی سی بی کو آئی سی سی کی جانب سے ای میل موصول ہوئی جس میں بھارتی خط کا حوالے دیتے ہوئے لکھا تھا کہ حکومت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی۔