برطانوی حکومت نے انگلینڈ کی یونیورسٹیز کی ٹیوشن فیس میں بڑے اضافے کا اعلان کر دیا 

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی حکومت نے انگلینڈ کی یونیورسٹیز کی ٹیوشن فیسیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ ٹیوشن فیس اپریل 2025 سے مہنگائی کے حساب سے بڑھے گی اور ٹیوشن فیس 285 پاؤنڈ اضافے کے ساتھ 9535 پاؤنڈ ہو جائے گی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ٹیوشن فیسیں 2017 سے زیادہ سے زیادہ 9250 پاؤنڈ پر منجمد تھیں۔

دوسری جانب یونیورسٹی آف لیڈز کے اسٹوڈنٹس کا کہنا ہے کہ ٹیوشن فیس کے اضافے سے غریب طلبہ متاثر ہوں گے۔مزید برآں نیشنل اسٹوڈنٹس یونین نے ٹیوشن فیس میں اضافے کو بڑا دھچکہ قرار دیا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap