پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے سنہری موقع ، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے پاسپورٹ کے حصول کے خواہش مند شہریوں کے لیے بڑی شرط ختم کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی وجیونیوز کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کردی گئی ہے جس کے بعد اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر میں موجود پاسپورٹ آفس سے پاسپورٹ بنواسکیں گے۔پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاترکو بھیج دیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی دی جائے گی، پاکستان کا کوئی بھی شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ بنانےکی سہولت سے انکار نہیں کیا جائےگا۔

ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے، اب شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوانےکے اہل ہوں گے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap