لاہور ہائیکورٹ کا آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو گرانے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو گرانے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کر دیا۔عدالت نے سموگ کے تدارک کیلئے بڑا حکم دیتے ہوئے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف ایکشن تیز کرنے کی ہدایت کر دی اور ریمارکس دیئے کہ آلودگی کا باعث بنانے والی فیکٹریوں کو گرایا جائے۔

تحریری حکم میں عدالت نے محکمہ سکولز سے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کیلئے بسیں دینے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ سرگودھا میں فیکٹریوں کی آلودگی کو مانیٹرنگ کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، عدالت نے ٹولنٹن مارکیٹ سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لی۔


ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap