سانگھڑ (ویب ڈیسک) سانگھڑ میں پسندکی شادی نہ کرانے پر ماں، بہنوں اور بہنوئی کو قتل کرنے والے نوجوان نے مبینہ طور پر تھانے میں خودکو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پولیس کے مطابق جھول شہر کے نواحی گاؤں علی جان مری میں نوجوان اپنی کزن سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم والدین کے انکار پر نوجوان نے گھر والوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ماں، دو بہنیں، ایک بہنوئی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔