پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سنگجانی میں پولیس پریزن وین پر حملے کو اسلام آباد پولیس کا ڈرامہ قرار دیا ہے۔
پشاور سے جاری بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جعلی حکومت اور اسلام آباد پولیس آئے روز جعلی ڈرامے کر رہی ہے، یہ ڈرامے بند کرنے پڑیں گے۔جیل لے جاتے ہوئے ترنول کے ایس ایچ او نے اپنے ہاتھ سے وین کے شیشے توڑے، ڈرامہ رچا کر پریزن وین کے تالے توڑے کر سب کو نیچے کھڑا کیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بار بار آپ کو تنبیہ کر رہا ہوں، ملک کے اندر لاقانونیت کا راج قائم کردیا گیا ہے۔