تحریک انتشار کے کارکنوں نے قیدی وینز پر حملہ کیا، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں قیدیوں کی وینز پر حملے کا ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کو قرار دیدیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انتشار کے کارکنوں نے قیدی وینز پر حملہ کیا، وینز پر حملہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا جس کی تیاری پہلے سے تھی، قیدیوں کو اٹک جیل لے جایا جارہا تھا، تمام قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان اسلحہ سے لیس تھے، پولیس پر فائرنگ بھی کی۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap