سپریم کورٹ؛ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے چیمبرمیں ہوئی۔

سما ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ دونوں ججز میں پہلی ملاقات آج مقدمات کی سماعت سے قبل ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارک باد پیش کی،جسٹس یحییٰ آفریدی نے مقدمات کی سماعت کے بعد چیف جسٹس سے دوسری ملاقات بھی کی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منصور علی شاہ کے چیمبرمیں بھی گئے،نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ان چیمبرسٹاف نے بھی مبارک باد دی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap