190ملین پاؤنڈ کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی ۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے معاون وکیل عنصر کیانی احتساب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر اور تفتیشی افسر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی،معاون وکیل عنصر کیانی نے کہا کہ سینئر وکلا اسلام آباد ہائی کورٹ میں مصروف ہیں، تھوڑا وقت دے دیں، سینئر کونسل سے کنفرم کر لیتا ہوں کیا ہدایات ہیں۔معاون وکیل نے کہا کہ جیل میں سیکیورٹی سے متعلق نوٹیفکیشن میں توسیع ہو گئی ہے ، سماعت اڈیالہ جیل میں نہیں ہو سکتی۔عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap