یہ تاثر غلط ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کے امیدوار ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے یہ تاثر غلط ہے کہ چیف جسٹس کے لئے جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کے امیدوار ہیں۔


نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ چیف جسٹس کے انتخاب کے لئے بننے والی کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس منیب اختر میں سے کون اگلا چیف جسٹس ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کے بعد حکومت کے خاتمے کی قیاس آرائی بنیادی طور پر عدلیہ کی طرف سے کی گئی تھی، عدلیہ کی طرف سے کہا گیا کہ 25 اکتوبر گزرجانے دیں پھر We will take care of this Government


دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا یہ تاثر غلط ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ تحریک انصاف کے جج ہیں، ہمارا کوئی جج نہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap