پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ 

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا ضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے فی تولہ اضافہ ہواہے جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 48 ہزار 27 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے کے بعد 2726 ڈالر ہو گئی ہے ۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap