ایرانی ایجنٹوں نے مجھے اہلخانہ سمیت قتل کرنے کی کوشش کرکے بڑی غلطی کی: نیتن یاہو

تل ابیب ( ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے ایجنٹوں نے مجھے اہلخانہ سمیت قتل کرنے کی کوشش کر کے بڑی غلطی کی ہے۔


اپنے گھر پر راکٹ حملے پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسی کوششیں مجھے ملکی سلامتی کی جنگ جاری رکھنے سے نہیں روک سکتیں، جو بھی اسرائیل اور اس کے شہریوں کو نقصان پہنچائے گا اس کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔


نیتن یاہو نے ایران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے دہشت گردوں کا خاتمہ کرتے رہیں گے اور غزہ سے اپنے یرغمالیوں کی واپسی یقینی بنائیں گے، ہم اپنی نسلوں کے لئے خطے میں سلامتی کو حقیقت میں بدل دیں گے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap