راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی ایس آئی کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک پاکستان کی وہ پہلی شخصیت ہیں جو اس عہدے پر آنے والے پی ایچ ڈی ہولڈر ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) سے پاک امریکا تعلقات پر مبنی موضوع پر پی ایچ ڈی مکمل کی جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سے متعلق ان کی نمایاں سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک پاکستان کے پہلے پی ایچ ڈی تعلیم ڈگری ہولڈر ہیں جو ڈی جی آئی ایس آئی کے منصب پر فائز ہوئے ہیں جب کہ وہ 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔