سیکیورٹی گارڈ اپنے پستول سے گولی چلنے سے جاں بحق

کراچی (ویب ڈیسک) کورنگی گودام چورنگی کے قریب کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ اپنے پستول سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابقکورنگی کے علاقے گودام چورنگی آئی اے ایریا میں واقعے ایک کمپنی میں فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا.

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ محمد عاشق ولد محمد نواز کے نام سے کی گئی ، فائرنگ کا واقعہ جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کے اپنے پستول سے حادثاتی طور پرگولی چلنے سے پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والا سیکیورٹی گارڈ کورنگی کا رہائشی تھا ، متوفی کے ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap