اپنے گاؤں کیلئے پُل تعمیر کرنے پر شہری کو 2 سال قید کی سزا سنا دی گئی

جیلن (ویب ڈیسک) ایک چینی شہری جس نے اپنے پیسوں سے ایک الگ تھلگ گاؤں کے لیے پل تعمیر کروایا، جسےجرمانہ سمیت دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق2005 سے قبل شمالی چین کے صوبہ جیلن میں واقع ژین لن گاؤں کو دریائے تاؤر نے مکمل طور پر منقطع کر دیا تھا، مقامی لوگوں کو قریب ترین پل تک تقریباً 70 کلومیٹر کا سفر کرنا پڑتا تھا۔تاہم اس وقت سب کچھ بدل گیا جب ہوانگ ڈیی نام کے ایک دیہاتی نے، جو پہلے گاؤں آنے جانے کے لیے ایک چھوٹی سی فیری چلاتا تھا، نے فیصلہ کیا کہ علاقائی حکام تو پُل تعمیر نہیں کریں گے، اس نے دریا پر ایک چھوٹا پل بنانے کا فیصلہ کیا۔

پل کے اس منصوبے کا کمیونٹی کی طرف سے خیرمقدم کیا گیا اور لوگ اسے استعمال کرنے کے لیے ہوانگ کو چھوٹی قیمت ادا کرنے پر زیادہ مطمئن تھے کیونکہ یہ قریب ترین مجاز پل تک 70 کلومیٹر ڈرائیو کرنے سے کہیں زیادہ سستا اور کم وقت لینے والا تھا۔لیکن تاونان واٹر افیئرز اتھارٹی نے پل کو ختم کرنے کا حکم دیا اور ہوانگ اور اس کے خاندان پر اپنے بنائے گئے پُل سے غیر قانونی طور پر فائدہ اٹھانے پر الزام عائد کیا جس پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap