نوجوان نے بے روزگاری سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے رہائشی نوجوان نے بے روزگاری سے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 7 اے کے رہائشی نوجوان کی گھر سے گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی، متوفی کی لاش عباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ زین علی ولد علی باقر کے نام سے کی گئی۔ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ بے روزگاری کے باعث خودکشی کا ہے تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں، جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثا نے پوسٹ مارٹم اور پولیس کارروائی کرانے سے انکار کردیا۔

دوسری جانب پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap