کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش حمل کی خبروں پر ردعمل دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حبا بخاری اور آریز احمد نے اپنے یوٹیوب چینل کے حالیہ وی لاگ میں کہا کہ لوگوں صرف چند لائکس اور ویوز کی خاطر شوبز شخصیات کی جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔فنکار جوڑی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہماری تصاویر اور باتوں کو توڑ موڑ کر پیش کیا جاتا ہے، یوٹیوبرز کو صرف چند ویوز اور لائکس چاہیے ہوتے ہیں لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ اُن کی اس حرکت سے کسی کی زندگی پر کتنا گہرا اثر پڑتا ہے۔