آئینی ترمیم آج نہ ہوسکی،قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ملتوی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت کی آئینی ترمیم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، اس سلسلے میں آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کیے گئے تھے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس کل ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج کا ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک منظور کی گئی ہے،تحریک منظور ہوتے ہی سپیکر ایاز صادق نے اجلاس کل تک ملتوی کردیا ۔

دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس کل صبح ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کردیاگیا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap