ٹورنٹو(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ حکمرانوں کو اللّٰہ تعالیٰ اور آخرت کو مدِنظر رکھ کر فیصلے کرنے چاہئیں، چاہے وہ عمران خان ہوں یا کوئی اور ہو۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وہ ٹورنٹو میں اپنی کتاب ’مائی ڈسکوری آف گاڈ، اسلام اینڈ ججمنٹ ڈے‘ کی تقریبِ رونمائی میں گفتگو کر رہے تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ وہ سیاست پر اصولوں کی بنیاد پر بات کریں گے اور واقعات پر تبصرہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بڑی بے رحم ہے اور موت کے بعد لوگ بھلا دیے جاتے ہیں اسی لیے ہمیں آخرت کی فکر کرنی چاہیے۔
''حکمران آخرت کو سامنے رکھ کر فیصلے کریں ،، اداکار حمزہ علی عباسی کا طویل عرصے بعد سیاست سے متعلق بیان
ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔