لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ حنا آفریدی کا کہنا ہے کہ انہیں جب بھی کوئی شخص پسند آگیا اس سے وہ بنا شرمائے اظہارِ محبت کرلیں گی۔
ماضی میں ایک انٹرویو میں حنا آفریدی نے محبت کے موضوع پر اظہارِخیال کیا، اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے ڈرامے کے ایک کردار کی طرح کی لڑکی ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ جب انہیں کوئی لڑکا پسند آجائے گا وہ ان سے خود ہی اظہار محبت کرلیں گی۔
حنا آفریدی کا کہنا تھا کہ جس طرح لڑکے پسند آجانے پر لڑکی سے اظہار محبت کردیتے ہیں، وہ بھی اسی طرح لڑکے سے پیار کا اعتراف کرلیں گی۔انہوں نے دلیل دی کہ چوں کہ انہیں اپنا پتا ہے کہ انہیں کون چاہیے اور کس طرح کا لڑکا ان کی پسند ہوگا، اس لیے وہ پسند آجانے والے لڑکے سے اظہار محبت کرکے انہیں بتا دیں گی۔