پشاور میں ڈرائیور نے چالان کرنے پر ٹریفک اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی

پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈرائیور نے چالان کرنے پر ٹریفک اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی۔

آج نیوز کے مطابق پشاور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈرائیور نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کرنے پر ٹریفک اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، حادثے میں زخمی ہونے والے ٹریفک پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آنے پر پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کا موبائل فون نمبر ٹریس کررہے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap