سورس: Representational Image
قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر میں ایک واقعہ پیش آیا جب ایک خاتون کے اندر مٹی کھانے کی خواہش ابھری، لیکن شوہر کی جانب سے مٹی لانے سے منع کرنے پر خاتون خلع کیلیے عدالت پہنچ گئی۔ خاتون معاملہ فیملی کورٹ میں لے کر گئی جس کے بعد عدالت نے ان کے درمیان طلاق کروا دی۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق مصر میں مٹی کھانے کی وجہ سے شوہر سے خلع لینے والی عورت ’’پیکا سنڈروم‘‘ کی شکار ہے، یہ بات سامنے آتے ہی متاثرہ خاتون کے علاج کے لیے بھی مہم شروع ہو گئی ہے۔ اس بیماری کے شکار مریض کو مٹی کھانے کی عادت پڑ جاتی ہے۔
خاتون کے شوہر کی وکیل نہیٰ الجندی کے مطابق میاں بیوی میں اب خلع ہو چکی ہے، تاہم شوہر کا کہا تھا کہ وہ علاج کے بعد دوبارہ نکاح کے لیے تیار ہے، اور وہ باہمی رضامندی سے اپنی بیوی اور بچے کو گھر واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔