ملک بھرمیں آج یوم فضائیہ روایتی جوش وخروش سے منایا جارہا ہے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان ایئر فورس پیشہ ورانہ مہارت اور ملکی سالمیت کے لئے لگن اور قربانی کے ساتھ فضائی خودمختاری کی محافظ کا کردار ادا کررہی ہے، ملک بھرمیں آج یوم فضائیہ روایتی جوش وخروش سے منایا جارہا ہے۔

آج نیوز کے مطابق پاک فضائیہ وطن عزیز کے خلاف کسی بھی جارحیت کو روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، اس کا ہر فرد ملک کی فضائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے،1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے قومی دفاع کے لئے جرات اور بہادری کے ایسےلازوال کارنامے سرانجام دئیے جو تاریخ کا حصہ بن گئے، اسکواڈرن لیڈر سرفراز احمد رفیقی شہید جیسے ہیروز ہوں یا ایم ایم عالم جیسے جری پائلٹ جس نے صرف ایک منٹ میں پانچ بھارتی طیارے مارگرانے کا حیران کن کارنامہ انجام دیا، پاک فضائیہ عوام کے لئے فخر کا باعث ہے۔

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی رہنمائی میں پی اے ایف نے جدید ٹیکنالوجیز کے ساتھ ساتھ خلائی اورسائبر جنگ کے شعبوں میں قابل ذکر ترقی کی ہے۔پاکستان ایئرفورس کا انٹیگریٹڈ ایئر ڈیفنس سسٹم آسمانوں میں ایک مضبوط قلعے کے طور پر کھڑا ہے، جدید جنگ کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انسان اور مشین کا امتزاج تخیل کو موہ لیتا ہے۔ پاک فضائیہ اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے تناظر میں دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap