شاہین، بابراعظم جھگڑا ؟ سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے حقیقت کھول دی

سورس: File Photo

لاہور (ویب ڈیسک) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکا اشرف نے وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان اختلافات کی افواہوں کو مسترد کردیا۔

مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا کہ شاہین اور بابراعظم کے درمیان کوئی اختلاف نہیں البتہ (بابر کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد) دونوں کے تعلقات زیادہ خوشگوار ہوئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ بابراعظم کو جب ہم نے عہدے سے ہٹایا اور کہا کہ وہ بطور کپتان کارکردگی نہیں دکھا پارہے ہیں تو وہ مان گئے تھے، شاہین آفریدی کی بطور ٹی20 کپتان تقرری کے بعد ٹیم کے اتحاد میں بہتری آئی تھی۔

واضح رہے کہ سال 2023 ون ڈے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد بابراعظم سے تینوں فارمیٹ کی کپتانی لے لی گئی تھی جبکہ شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین شاہ آفریدی کو ٹی20 کا نیا کپتان نامزد کیا گیا تھا۔تاہم فیصلہ زیادہ عرصہ نہ چل سکا اور محض ایک سیریز میں شکست کے بعد شاہین کو کپتانی سے ہٹاکر بابراعظم کو دوبارہ ذمہ داریاں سونپ دی گئیں جس کے بعد دونوں کرکٹرز کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کررہی تھیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap